حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد ایک خصوصی اجلاس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام ایک بہت اہم موضوع ہے، کہا: الحمد للہ خوش قسمتی سے آج ہم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے امت محمدیہؐ اور ملت اسلامیہ کے عظیم جوش و خروش کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: جب معاشرہ اس عظیم زیارت کی جانب اپنے قدم بڑھاتا ہے تو اس کی برکتیں تمام لوگوں کے شامل حال ہوتی ہیں، لہذا اگر اربعین کی راہ میں ہم نےکوئی خدمت انجام دی تو اس کے بدلے میں ہمارے معاشرے کو عزت و سربلندی نصیب ہوگی۔
حوزہ علمیہ کے اس پروفیسر نے تحریک اربعین کو ایک عظیم تحریک قرار دیتے ہوئے کہا: اربعین کی تحریک ایک پوری امت کی تحریک ہے جو امام حسین علیہ السلام کی جانب رواں دواں ہے، اور یہ تحریک تاریخ کو بدل کر رکھ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو اربعین میں لوگ زیارت کے لئے جائیں، اربعین کی تحریک کو کسی مرکزی ادارے کے ذریعے کنٹرول کر پانا ناممکن ہے اور یہ صرف خدا کے فضل سے ہی کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اربعین عبادات الہی کی ایک شکل ہے کہا: دشمن اربعین کے نظم و ضبط کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ہمارا ہدف ان منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔
حجۃ الاسلام وامسلمین پناہیان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ زائرین اربعین کے استقبال کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے، کہا: اگر اربعین کی اس عوامی تحریک کو زیادہ سنجیدگی سے لیا جائے تو ہم اس عظیم تحریک کو تقویت دے سکتے ہیں۔